لاس اینجلس میں سجا 22واں کریٹکس چوائس ایوارڈ کا میلہ


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2016ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں22ویں سالانہ کریٹکس چوائس فلم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا، جہاں بلیو کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئے ،جو نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے، جیسے ہی بلیو کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمدہوئی تو فوٹو گرافروں کو پوز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

سالانہ ایوارڈ تقریب میں ہالی ووڈ سپر ہیروفلم 'ڈیڈپول 'میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارریان رینلڈزکوانٹرٹینر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ 12 کیٹیگریزکیلئے نامزد ہونیوالی فلم '’ لالا لینڈ‘نے بیسٹ مووی اور بیسٹ ڈائریکٹر سمیت 8 ایوارڈ زجیت کر میدان مار لیا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ