اداکارہ صائمہ خان اور معمر رانا فلم ”مراثن ‘ ‘میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان اور معمر رانا فلم ”مراثن“میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے، تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان اور معمر رانا ایک مرتبہ پھر نئی پنجابی فلم ”مراثن“میں جلوہ گر ہونگے جس مکی دیگر کاسٹ میں اداکار ارباز خان اور سدرہ نور بھی شامل ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر داؤد بٹ ہیں۔ یہ نئی پنجابی فلم عیدالفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ اس فلم میں ان کا کردار روٹین سے ہٹ کر ہے جسے فلم بین اپنی فیملی کے ساتھ عید جیسے خوشی کے تہوار پر بیٹھ کر انجوائے کر سکتے ہیں۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ