جلد اپنی خطاطی کی نمائش کروں گی‘ رابی پیرزادہ


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2020ء)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ جلد اپنی خطاطی کی نمائش کریں گی ، رابی پیرزادہ نے اپنی خطاطی کے خوبصورت فن پارے سوشل میڈ یا پر بھی شیئر کئے ہیں۔رابی پیرزداہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیو شیئر کیں جس میں وہ خطاطی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔شیئر کی گئی ویڈیو میں کے عقب میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ