امریکی کرائم ویب سیریزاوزرک3 کا پریمیئر27مارچ کو نیٹ فلیکس پر پیش کیا جائے گا


لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2020ء)امریکی کرائم ویب سیریزاوزرک سلسلے کی تیسری سیریزاوزرک 3 کا پریمیئر27مارچ کو نیٹ فلیکس پر پیش کیا جائے گا۔دس اقساط پر مبنی کرائم سیریزاورزک21 جولائی2017 کو ریلیز ہوئی جبکہ اس سلسلے کی دوسری سیریز بھی دس اقساط پر مشتمل تھی جو31اگست 2018 کو پیش کی گئی اور اب اس کی تیسری سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیریز27مارچ کو نیٹ فلیکس پر دکھائی جائے گی۔ جس کی کاسٹ میں جولیا گرنر، سوفیا ہبلیٹز،سکیلر گیرٹنر، چارلی تاہن، لیسا ایمری اور جسیکا فرانسس ڈیوکس شامل ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ