نئے عزم اور ولوے کے ساتھ شوبز میں واپسی ہوئی : صوفیہ مرزا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء) اداکارہ صوفیہ مرزانے کہا ہے کہ دوبارہ نئے عزم اور ولوے کے ساتھ شوبز میں واپس آئی ہوں اور میرے پرستار مجھے عنقریب ڈرامہ سیریلز میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ اداکارہ صوفیہ مرز کا کہنا ہے کہا کہ کچھ وجوہات کی بناء پر شوبز سے دور تھی مگر اب میں نے دوبارہ شوبز میںانٹری دیدی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے بطور ٹی وی میزبان بھی کام کیا ہے اور مجھے شیخ رشید اورڈاکٹر فاروق ستارکا انٹر ویو کرتے ہوئے بہت مزہ آیا کیونکہ ان کی باتیں انتہائی دلچسپ تھیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ پرستارو ں سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ