ہدایتکار ندیم چیمہ نے نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء)نامور ہدایتکار ندیم چیمہ نے اپنی نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلہ میں ایور نیو اسٹوڈیو میں فلم کی اوپننگ ہوئی اورشوٹنگ سے فلم کا آغاز کیا گیا ۔ تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں کے علاوہ شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ ندیم چیمہ اس سے قبل فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ اور ’’ دہلی ‘‘ گیٹ بھی بنا چکے ہیں ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ