مس سائوتھ افریقہ نے مس یونیورس 2019کا تاج پہن لیا


اٹلانٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء) مس سائوتھ افریقہ نے مس یونیورس 2019کا تاج پہن لیا،جنوبی افریقہ کی 26 سالہ حسینہ زوزیبینی ٹُنزی نے تین فائنلسٹ مس پیورٹو ریکو اور مس میکسیکو سے سبقت لی جبکہ مقابلے کے آکری مرحلے میں ان کی خواتین کی خودمختاری بارے تقریر کو سب نے بے حد سراہا کیا۔مس یونیورس کا مقابلہ حسن کی میزبانی امریکی ٹی وی اداکار و میزبان سٹیو ہاروے نے کی جبکہ مقابلہ اٹلانٹا کے ٹیلر پیری سٹوڈیوز میں منعقد ہوا۔68 ویں مس یونیورس مقابلے میں کل 90 حسینائیں شامل تھیں ۔زوزیبینی ٹُنزی کو مس یونیورس کا تاج فلپائن کی کیٹریونا نے پہنایا جو گزشتہ سال اس مقابلے کی فاتح تھی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ