ی* بطور رائٹر’’جنج میں ڈکاں گا‘‘میرے کیئریئرکی تاریخ سازفلم ثابت ہوگی،سلیم اخترساحلی


۹لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2019ء)بطورفلم رائٹر’’جنج میں ڈکاں گا‘‘میرے فلمی کیئریئرکی تاریخ سازفلم ثابت ہوگی،اورپاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کا خاتمہ کرے گی،ان خیالات کا اظہارنامورصحافی،شاعر،فلم رائٹراور ڈائریکٹرسلیم اخترساحلی نے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فلم ’’جنج میں ڈکاں گا‘‘کی شوٹنگ سندرکے گائوں میں کی گئی،فلم کے پروڈیوسرارشداحمد،شاعرمشتاق علوی،اسسٹنٹ فلم ڈائریکٹرغلام حسین تونسوی جبکہ کاسٹ میں حیدرسلطان،صائمہ خان،ثناء خان،سلطان بلا،شانی بلا،شیخ نور،سعودچیمہ،عرفان پروانہ،بابا فاضل،علی انجم،محمدجاویدودیگرشامل ہیں،یادرہے سلیم اخترساحلی کی فلموں ،ڈراموں،ٹیلی فلموں اور شاعری پرمبنی سی ڈیزکی تعدادپچاس ہوچکی ہے،سلیم اخترساحلی فلم رائٹرسعیدساحلی کے بیٹے ہیں جواپنے والدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے فلم انڈسٹری کوماضی جیسا عروج دینا چاہتے ہیں۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ