ٹھمری ہمیشہ اداسی میں گائی جاتی ہے، فریحہ پرویز


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2019ء) گلوکارہ فریحہ اپنے البمز کے علاوہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 12 میں ٹھمری ’’بلما‘‘ کے ساتھ واپس آئی ہیں۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت ٹھمری ہیاور کہا یہ جاتا ہے کہ ٹھمری ہمیشہ اداسی میں گائی جاتی ہے، اپنے پریتم کی اداسی اور انتظار میں۔انھوں نے مزید بتایا کہ میرا پہلا البم 1996 میں ریلیز ہوا تھا۔ جس دور سے ہم کام کر رہے ہیں وہ دور اچھے تھے، اتنی جلدی نہیں تھی، کاموں میں سکون تھا، انتظار کیا جاتا تھا۔فریحہ ماضی میں بھی کوک سٹوڈیو کے سیزنز میں گا چکی ہیں۔فریحہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ جب زندگی میں مشکلات ہوں تو گائیکی میں زیادہ گہرائی پیدا ہوجاتی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ