لاہور ،پاکستان شوبزانڈسٹری ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی نامورڈانسرصوفیہ بٹ سے نامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل چھین لیا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2019ء)پاکستان شوبزانڈسٹری ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی نامورڈانسرصوفیہ بٹ سے نامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب مقامی تھیٹرسے اپنے اسٹیج ڈرامے کے اختتام پر جب گھرجانے کے لئے باہرنکلی تونامعلوم افرادنے مجھے روک لیا اورگن پوائنٹ پر مجھ سے قیمتی موبائل چھین کررفوچکرہوگئے،اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ ہم فنکارلوگ ہیں محنت سے اپنا کام کرتے ہیں جس کے عوض ہمیں معاوضہ دیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ موبائل کے چھن جانے کا اتنا دکھ نہیں ہے دکھ توصرف اس بات کا ہے کہ اس موبائل میں میرا قیمتی ڈیٹا ،فیملی ،دوست احباب،فنکاروں کے پرسنل موبائل نمبرزموجودہیں۔

جن کے چھن جانے کا مجھے بہت دکھ ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ