لائبہ خان کے جھوٹ کا پول کھل گیا،بیا خان ہی حقیقی بیٹی نکلی

،لائبہ خان میڈیا اور تقاریب میں بیاخان کو اپنی بہن بتاتی ہے جبکہ حقیقت برعکس ہے،لائبہ خان سے اس بارے پوچھاگیا تو خاموش


مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء)اداکارہ لائبہ خان کے جھوٹ کا پول کھل گیا،بیاخان حقیقی بیٹی نکلی،رابطہ کرنے پر خاموشی،آن لائن کے مطابق لائبہ خان سے علیبہ خان بننے والی کو نیا نام بھی راس نہ آیا شوبز حلقوں میں لائبہ خان نے ماڈل بیا خان بارے مشہور کیا ہوا تھا کہ یہ میری چھوٹی بہن ہے جبکہ بہت سارے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اس کی سگی بیٹی ہے جس پر لائبہ خان نے مسلسل انکارکیاگذشتہ دنوں ذرائع نے میڈیاکولائبہ خان کی کچھ پرانی تصاویردیں جن میں لائبہ خان کے ساتھ بیا کی بچپن کی تصاویر تھیں ذرائع کا کہنا تھا کہ بیا خان ہی لائبہ خان کی اصل اور سگی بیٹی ہے جسے لائبہ خان شوبزمیں بہن کہ رہی ہیں۔

جب لائبہ خان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو پہلے تو لائبہ خان نے انکار کیا اور کہا کہ شوبزمیں جان بوجھ کراس بات کو اچھالاجارہاہے کہ بیا خان میری سگی بیٹی ہے لائبہ خان کا کہنا تھا کہ میری تو ابھی شادی نہیں ہوئی تو بیا خان میری بیٹی کیسے ہو سکتی ہے۔جب لائبہ خان کو یہ تصاویر دکھائی گئیں تو وہ خاموش ہوگئیں اور کسی قسم کا بیان دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائبہ خان اور بیا خان کا DNA کروایاجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا اور بیا خان ہی لائبہ خان کی سگی بیٹی ثابت ہوگی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ