معروف نعت خواں جنید جمشید کی تیسری برسی کل منائی جا ئے گی


ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء)معروف نعت خواںجنید جمشید کی تیسری برسی کل منائی جا ئے گی جنید جمشید3ستمبر1964کوکراچی میں پید اہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کیا۔انہوںنے وائٹل سائز نامی پاپ موسیقی سے بطور گلو کار 1987میں کیرئیر کا آغاز کیااس بینڈکی جانب سے ملی نغمہ --دل دل پاکستان متعارف کرایا جو دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوںدلوں پرچھا گیا 2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل ڈالی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات ، درس وتدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہوگیا گلوکار ی کو خیر باد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم --’’ جلوہ جاناں ‘‘ ریلز کیا بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا وہ 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ