بیوٹیشن ڈولی کوسوشل میڈیاپر ذبردست تنقید کا سامنا
ڈولی نے ایک موبائل کی پرموشن کے لیئے ویڈیو بنائی جس پر صارفین نے بہت چبھتے اورتمسخر اڑاتے کمنٹس دئیے


کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء)بیوٹیشن و ماڈل ڈولی کو سوشل میڈیا پر ذبردست تنقید کا سامنا،موبائل کی پرموشن کے لیئے بنائی گئی ویڈیو پر صارفین نے بہت چبھتے اور تمسخر اڑاتے کمنٹس دئیے،تفصیلات کے مطابق ڈولی نے ایک موبائل کمپنی کی پرموشن کے لیئے ایک ویڈیو بنائی جسے انہوں نے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک ایپ پر اپلوڈ کیا اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا جی بھر کر تمسخر اڑایا اور چبھتے ہوئے کمنٹس کیئے ہیں کسی نے انہیں ہیجڑا کہااور کسی نے انہیں بوڑھی گھوڑی لال لگام کہا،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈولی عمر کے جس حصے میں ہے اسے اللہ اللہ کرنی چاہیئے مگر وہ نوجوان دکھنے کے چکر میں خود کو ہیجڑا اور عجیب الخلقت شے بنا رہی ہے اس لیئے اسے چاہیئے کہ ٹک ٹاک پر اپنا اور صارفین کا وقت ضائع نہ کرے بلکہ اپنے اصل کاروبار کی طرف توجہ دے ۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ویڈیو پر کوئی ایک بھی ایسا کمنٹ ایسا نہیں ہے جس سے اس کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ