کانگریس پارٹی کی ریلی میں پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے
سوشل میڈیا پر نعرہ لگانے والے کانگریس رہنما کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا


نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2019ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کی ریلی کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر نعرہ لگانے والے کانگریس رہنما کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کانگرین کی جانب سے جاری ایک ریلی کے دوران رہنما اپنی پارٹی لیڈران کے نعرے لگا رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ وڈیوبھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

وڈیومیں کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، راہل گاندھی زندہ باد اور پھر پرینکا گاندھی زندہ باد کے بجائے پریانکا چوپڑا زندہ باد کہہ جاتے ہیں لیکن انہیں تب بھی اس غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔تاہم جب انہیں ان کے ساتھ کھڑے ساتھی یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صارفین اس وڈیوسے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ کچھ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ