ً نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ باٹا پورکے نواحی گائوں اتوکی اعوان میںکی گئی


ً لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2019ء)ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے ملٹی اسٹارزکاسٹ اورکثیرسرمائے سے بنائی جانے والی نوجوان فلمسازنعیم خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ گزشتہ روز باٹا پورکے نواحی گائوں اتوکی اعوان میں ہوئی جس میں اداکارہ صائم علی،سحرملک،صفدرماہی،اچھی خان،خاورخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،جہانگیرجانی،فیصل کھچی،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان ودیگرفنکاروں نے اپنا کام عکسبندکروایا،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،بتایاگیاہے کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘ کی شوٹنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

فلم میں ٹائٹل رول گلوکارواداکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیئروئن کا کردارصائم علی اورسحرملک نبھا رہی ہیں،فلم کو جدیدٹیکنالوجی پربنایا جارہا ہے،مکمل ہونے کے بعدفلم کوجلدہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ