فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے،ذیشان جانو


e لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو بھی متعارف کروارہے ہیں، یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پاکستانی معروف ڈانس ماسٹر ذیشا ن علی جانو نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں بہت سی میعاری فلمیں زیر تکمیل ہیں جو فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اہم کردار اداکرینگی ،ذیشان جانو نے مزید کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی پوری ٹیم کی کامیابی ہوتی ہے ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ