ؔ فلموں اور ڈراموں میں پنجابی کلچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے،بائو اصغر


۳ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2019ء)وطن عزیز میں پنجابی فلموں کا نیا اور بہترین دور شروع ہو چکا ہے جس سے ہماری ثقافت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر ،رائٹر و بائو پروڈکشن کے روح رواں بائو اصغر علی نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک فلموں اور ڈراموں میں پنجابی کلچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے کیونکہ پنجابی کلچر میں سادگی اور اپنا پن نظر آتا ہے ہر فنکارکے کردار میں دیکھنے والوں کو کوئی نہ کوئی اپنی کہانی محسوس ہوتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں بائو اصغر علی نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیو ٹیلنٹ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے مگر نئے فنکارو ں کیلئے سینئر فنکاروں کی رہنمائی ضروری ہے سینئر فنکاروں کے رہنمائی سے نئے فنکار مزید اپنی فنی صلاحیتوں کو منواں سکتے ہیں۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ