ثناء فخر کا پہلا ویڈیو’’سوہنئیے‘‘ مکمل ہوگیا
گلوکار عرفان احمد نے اس گانے کو بہت اچھاگایاہے پرستارپہلی بار مجھے ویڈیو سونگ میں پسند کرینگے۔ثناء فخر


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)فلمسٹار ثناء فخر نے اپنا پہلا ویڈیو سونگ’’سوہنیئے‘‘ مکمل کرلیا۔آن لائن کے مطابق یہ گانا یوکے میں مقیم پاکستانی گلوکار عرفان احمد نے گایا ہے اس کی ویڈیو بھی یوکے میں مکمل کی گئی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ثناء فخر نے بتایاکہ ’’سوہنئیے‘‘ کو عرفان احمد نے بہت اچھی طرح گایا ہے مجھے یہ گانا پسند آیا تھا اس لیئے میں نے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں کام کرنے کی ہامی بھری۔ایک سوال کے جواب میں ثناء فخر نے بتایاکہ یہ ویڈیو جلد ریلیز ہوجائیگا اور انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار مجھے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں بھی پسند کرینگے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ