ایم ایم عالم روڈ پرKhajkk Lounge کا افتتاح،شوبز ستاروں کی آمد اور پرفارمنس،
ماڈلز نے Khajkk Lounge کے ڈیزائن کردہ ڈریسز پہن کر ریمپ واک کی اور گلوکاروں نے گائیکی کا سماں باندھ دیا۔


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء) ایم ایم عالم روڈ پر Khajkk Lounge کا افتتاح،شوبز ستاروں کی آمد اور پرفارمنس،آن لائن کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر خدیجہ اور خالد کے نئے برانڈ سٹور Khajkk Lounge کا افتتاح کیا گیا جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔اس افتتاحی تقریب کے پی آر آصف جاوید تھے جنہوں نے تمام تر انتظامات اور میڈیا کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی تھی اس کے ساتھ ساتھ ماڈل اریجمنٹ اورکوریوگرافی بھی آصف جاوید کی تھی۔

اس افتتاحی تقریب میں ایک ریمپ واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماڈلز لائبہ سیال،بیاخان،فلک بٹ،چاندنی ،عائشہ علی،آمنہ رائے،ماہ نور،نورچوہدری اورذلفا ایمانویل نے Khajkk Lounge کے تیار کردہ ملبوسات اور جیولری زیب تن کی ہوئی تھی اس ریمپ واک کو تقریب میں شریک شرکاء نے بیحد سراہا۔ان ماڈلز کو سنوارنے میں معروف بیٹیشنز زیب النسا ء ،مریم بٹ اور ثناء کا اہم کردار تھا۔

اس تقریب میں گلوکار ناصر بیراج،بندیا اور عمران نیازی نے اپنے مشہور گانے سناکر سماں باندھے رکھا۔معروف ٹک ٹاک سٹار ڈولی اور اداکارہ علیبہ خاں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Khajkk Lounge کی سی ای اومس خدیجہ نے بتایا کہ آج جو Khajkk Lounge کی اوپپنگ کی گئی ہے یہ ایک بلاک بسٹر تقریب ہے جس میں ہم نے اپنے صارفین کو فیشن برانڈز سے متعلق مختلف ٹرینڈز پیش کیئے گئے ہیں جو ایک فیشن شوکے زریعے دکھائے گئے اس کے ساتھ ساتھ آج تقریب کے شرکاء کی تفریح طبع کے لیئے میوزیکل نائٹ اور پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔

مس خدیجہ اور خالد نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین کے لیئے Khajkk Lounge کے برانڈڈریسزاور جیولری تیار کررہے ہیں جو موسم اور ایونٹ کی مناسبت سے تیار کیئے جارہے ہیں انشاء اللہ یہ تمام تر سہولیات انہیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔تقریب کے اختتام پرمس خدیجہ،خالد،راحت اورآصف جاوید نے تقریب میں دلچسپی دکھانے اور شرکت کرنے پر تمام شرکاء،ماڈلز،اداکاروں،گلوکاروں اور میڈیا پرسنز کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر تمام شرکاء کو Khajkk Lounge کی طرف سے تحائف بھی دئیے گئے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ