نیلم منیر ٹی وی اور اسٹیج کے نامورکامیڈین سخاوت ناز کو بہترین ڈانسرقراردیدیا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامورکامیڈین سخاوت ناز کو بہترین ڈانسرقراردیدیا۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ سخاوت ناز میں اداکاری کے جوہر ہونے کے ساتھ ان میں ایک بہترین ڈانسر بھی چھپا ہوا ہے ۔میں ایک شو میں ان کے رقص کر چکی ہوں اوراحساس ہوا کہ سخاوت ناز نہ صرف با صلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیںاور میں ان سے بڑی متاثر ہوں۔

انہوںنے کہا کہ یہ کم لوگوںکے علم میںہے کہ سخاوت ناز نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں بلکہ انہوںنے اداکاروںکودیکھ کرہی ڈانس سیکھا ہے اورمجھے اس طرح کے تخلیقی لوگ بڑے پسند ہیں جو دوسروں چیز کو اچھے انداز میں اپنا لیتے ہیں۔ 30-11-19/--110 #h# U ابھی شادی کا سوال قبل از وقت ہے، صبا قمر #/h# & لاہور (آن لائن)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا سوال قبل از وقت ہے اور جب یہ فریضہ سرانجام دوں گی تو سب کو پتہ چل جائیگا ،عنقریب اپنے پرستاروں کو ایک سر پرئز دینے والی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں صبا قمر نے کہا کہ طویل عرصے سے میری شادی کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور میں سنجیدگی کے ساتھ شادی کے حوالے سے سوچ رہی ہوں تاہم پیشگی کچھ نہیں بتا سکتی کہ شادی کس وقت کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ جب شادی کروں گی تو میڈیا سمیت تمام دوستوںکو مدعو کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ عنقریب اپنے پرستاروںکو سر پرائز دوں گی جس سے وہ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ شوبز میں شادیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے اور یہ شادیاں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ میں یہ نہیںبتا سکتی کہ میں شاد ی کے لئے شوبز یا شوبز سے باہر کسی شخص کاانتخاب کروںگی ۔ مگرجس شخص سے بھی شادی کروں گی اس کا مخلص ہونا ضروری ہے اور وہ مجھے میری مرضی کے مطابق شوبز میں کام کرنے کی اجازت دے۔ 30-11-19/--111 #h# ٹ*اداکارہ پائل خان صادق آباد جاتے ہوئے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں #/h# O لاہور (آن لائن)اداکارہ پائل خان صادق آباد جاتے ہوئے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پائل خان صادق آباد میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ منڈے شہر لاہور دے‘‘ میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا لیکن ڈرائیور نے اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے گاڑی کو کنٹرول کر لیا جس سے اداکارہ پائل خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ رابطہ کرنے پر اداکارہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے نئی زندگی بخشتی اور بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ اداکارہ نے منزل مقصو د پر پہنچ صدقہ بھی دیا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ