پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے۔فواد خان 29 نومبر 1981 کو لاہور میں پید اہوئے۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار 1994 میں کیا تھا اور 2001 میں پہلی بار ٹی ڈرامہ جٹ اینڈ بونڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بچپن میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کو اپنا آئیڈیل سمجھنے والے فواد خان کی پہلی فلم خدا کیلئے 2007 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ