اچھی فلمیں بننے سے لوگ سینماؤں کا رخ کرنے لگے ہیں،فیصل کھچی
چھوٹی فلموں کا آگے بڑھنا اور کم بجٹ کی فلموں کو آگے لانا ضروری ہے، انٹرویو


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)معروف اداکارفیصل کھچی نے کہا ہے کہ بڑے اسٹار والی بگ بجٹ کی فلموں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا، چھوٹی فلموں کا آگے بڑھنا اور کم بجٹ کی فلموں کو آگے لانا ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں فیصل کھچی نے کہا کہ بڑی فلمیں ہمیشہ بنتی رہی ہیں اور بنتی رہیں گی،چھوٹے بجٹ کی فلموں کا بھی بازار ہے لیکن بڑی فلموں کا بازار کبھی ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اب فلموں میں انہیں مختلف طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔فیصل کھچی نے کہا کہ کئی اداکار وں کا اپنے پسند کے کردار ادا کرنے کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے۔انہیں خوش ہے کہ انہیںاچھی فلمیں کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ فلم نہیں بلکہ ناقص حکمت عملی اسے لے ڈوبی تھی۔جب اچھی فلمیں بننے لگیں تو سینماؤں میں انھیں دیکھنے کے لیے لوگ آنے لگے ہیں۔ اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اپنے معیار کو مزید بہتر بنائیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ