جب شادی کافریضہ سرانجام دوں گی تو سب کو پتہ چل جائیگا ‘ صبا قمر
عنقریب اپنے پرستاروں کو ایک سر پرئز دینے والی ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا سوال قبل از وقت ہے اور جب یہ فریضہ سرانجام دوں گی تو سب کو پتہ چل جائیگا ،عنقریب اپنے پرستاروں کو ایک سر پرئز دینے والی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں صبا قمر نے کہا کہ طویل عرصے سے میری شادی کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور میں سنجیدگی کے ساتھ شادی کے حوالے سے سوچ رہی ہوں تاہم پیشگی کچھ نہیں بتا سکتی کہ شادی کس وقت کروں گی ۔

انہوں نے کہا کہ جب شادی کروں گی تو میڈیا سمیت تمام دوستوںکو مدعو کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ عنقریب اپنے پرستاروںکو سر پرائز دوں گی جس سے وہ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شوبز میں شادیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے اور یہ شادیاں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ میں یہ نہیںبتا سکتی کہ میں شاد ی کے لئے شوبز یا شوبز سے باہر کسی شخص کاانتخاب کروںگی ۔ مگرجس شخص سے بھی شادی کروں گی اس کا مخلص ہونا ضروری ہے اور وہ مجھے میری مرضی کے مطابق شوبز میں کام کرنے کی اجازت دے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ