اداکارہ پائل خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں
اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے جاتے ہوئے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2019ء)اداکارہ پائل خان صادق آباد جاتے ہوئے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پائل خان صادق آباد میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ منڈے شہر لاہور دے ‘‘ میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا لیکن ڈرائیور نے اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے گاڑی کو کنٹرول کر لیا جس سے اداکارہ پائل خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ رابطہ کرنے پر اداکارہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے نئی زندگی بخشتی اور بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ اداکارہ نے منزل مقصو د پر پہنچ صدقہ بھی دیا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ