مہوش حیات کی بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی ہے


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ ا?واز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اپنے بھائی حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں گانا گن گنا رہے ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ذیشان حیات کیساتھ امریکا کے گٹار سینٹر سٹرنگز خریدنے گئی جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی ا?واز کا جادو بھی جگاتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرفارم کرتی نظر ا?رہی تھیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ