qان دنوں فلموں اور ڈراموںکے پراجیکٹس میں مصروف ہوں ‘ ثناء


|لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2019ء) اداکارہ ثنائ نے کہاہے کہ ان دنوں فلموں اور ڈراموںکے مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں ،فلم انڈسٹری میں مثبت سر گرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور قوی امید ہے کہ 2020ئ میںفلم انڈسٹری کی ترقی کی رفتار مزیدبڑھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنائ نے کہ اس وقت میری تین ڈرامہ سیریلزآن ائیر ہیں جبکہ دو ڈرامہ سیریلز کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے ،اسکے علاوہ تین فلموں میں کام کر رہی ہوں ، فلم انڈسٹری میں مثبت رجحان فروغ پا رہا ہے اورقوی امید ہے کہ نئے سال میں فلم انڈسٹری کی ترقی کی رفتارمزید بڑھے گی۔

انہوںنے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ ہماری انڈسٹری میںجدت اور ٹیکنالوجی کونہیںاپنایا جارہا بلکہ گزرتے وقت کیساتھ پرانی ٹیکنالوجی کو نئی ٹیکنالوجی سے تبدیل کیا جارہا ہے جس کے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ