والدہ حکمت کے شعبے سے وابستگی اختیار کرنیکی خواہشمند تھیں‘ جویریہ عباسی
عتیقہ اوڈھو سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں آئی ،بے پناہ کامیابیاں سمیٹ چکی ہوں‘ انٹر ویو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2019ء)نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اداکاری سے متاثر ہو کر شوبز کی جانب راغب ہوئی ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عتیقہ اوڈھوکی اداکاری سے بڑی متاثر تھی او ران کے ڈرامے دیکھ کر میرے اندر کافنکار بیدار ہونے لگااور پھرایک ٹی وی پراداکاری کا آڈیشن دیا جس میںکامیاب ہوئی او ریہ سلسلہ چل نکلا۔ انہوںنے کہا کہ میرے ننھیال میں سب لوگ حکمت کے شعبے سے وابستہ تھے اور میری والدہ بھی حکمت کرتی تھیں ۔ والدہ مجھے بھی اس شعبے میں لانا چاہتی تھیں مگر میںنے اس سے دوری اختیار کئے رکھی اور شوبز میں آ گئی اور بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ