گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو گلوکاری کے میدان میں 41سال ہوگئے
دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے آئند ہ ہفتے تقریب کاانعقاد کیا جائیگا


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2019ء) نامور گلوکارعطاء اللہ عیسی خیلوی کو گلوکاری کے میدان میں 41سال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے نومبر 1978ء میں اپنی پہلی آڈیو کیسٹ ریکارڈکرائی تھی اور نومبر 2019ء میں ان کو گائیکی کے میدان میں 41سال ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی کے دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے آئند ہ ہفتے تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ