راکھی ساونت نے نماز فجر کی اہمیت کے حوالے سے ویڈیو شیئرکردی


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ و رئیلیٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے نماز فجر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں۔

تو عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاں گی۔ عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنا۔ اس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ان کا شکریہ کرو باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ