ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ،شوبزشخصیات کی مبارکباد


مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) معروف اداکارہ و ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی مبارکباد،آن لائن کے مطابق عاصمہ راج نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ منائی ان کی سالگرہ پر شوبز سے وابستہ افراد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی زندگی کی مبارکباد دی۔اداکارہ و ماڈل لالی راج نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج اپنی ہر سالگرہ خوشیوں میں منائے۔

بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج کو سالگرہ کی بہت مبارک ہوان کے لیئے خوشیوں بھری زندگی اور نیک تمنائیں ہیں۔اداکار و کامیڈین غفار لہری نے مبارکباد دیتے ہوئے عاصمہ راج کے لیئے لمبی زندگی،صحت اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کا اظہار کیا۔بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میںعاصمہ راج کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔گلوکار عامر سمیع خان نے بھی عاصمہ راج کو مبارکباد اوردعائیں دیں۔دیگر اداکاروں نے بھی عاصمہ راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس کی زندگی ہمیشہ ایسی خوشیوں سے بھری رہے۔عاصمہ راج نے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر شوبز سے وابستہ افراد کا شکریہ اداکیا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ