فلم ساز ووڈی ایلن اور ایمازون کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

دونوں فریقین کی جانب سے معاہدہ ہوجانے کے دستاویزات جمع کرائے جانے کے بعد عدالت نے ووڈی ایلن کا مقدمہ خارج کردیا


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء)4 مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہولی وڈ کے معروف فلم ساز ووڈی ایلن اور فلم پروڈکشن کمپنی ایمازون کے درمیان 6 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کے ہرجانے کا معادہ طے پا گیا۔83 سالہ ووڈی ایلن نے رواں برس فروری میں ایمازون پر معاہدہ کرنے کے باوجود جھوٹے الزامات کی بنیاد پر اپنی فلموں کو ریلیز کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔

ایمازون نے ووڈی ایلن کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم اے رینی ڈے ان نیویارک سمیت 4 فلموں کو ریلیز کرنے کا معاہدہ ختم کرلیا تھا۔ایمازون اور ووڈی ایلن کے درمیان فلم ساز کی چار فلموں کو ریلیز کرنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم 2017 میں شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ کے بعد فلم ساز پر ان کی سوتیلی بیٹی نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے می ٹو مہم‘ شروع ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنے سوتیلے والد پر پرانے ‘جنسی ہراسانی‘ الزامات کو دہرایا تھا، جس پر ایمازون نے فلم ساز سے معاہدہ ختم کرلیا تھا۔

معاہدہ ختم کیے جانے پر ووڈی ایلن نے ایمازون کے خلاف نیویارک کی عدالت میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ان پر 25 سال قبل لگائے گئے الزامات کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کیا، جس وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ووڈی ایلن نیایمازون کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کمپنی کے اچانک فیصلے سے جہاں ان کی شہرت کو نقصان رسا، وہیں انہیں مالی نقصان بھی ہوا تاہم اب ووڈی ایلن اور ایمازون کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی عدالت میں فلم ساز ووڈی ایلن اور ایمازون کمپنی کی جانب سے ہرجانے کے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے وکلا نے عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں دعویٰ کیا کہ ان میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور ووڈی ایلن رضاکارانہ طور پر اپنا ہرجانے کا مقدمہ واپس لے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ووڈی ایلن اور ایمازون کے درمیان کن شرائط پر صلح ہوئی۔دونوں فریقین کی جانب سے معاہدہ ہوجانے کے دستاویزات جمع کرائے جانے کے بعد عدالت نے ووڈی ایلن کا مقدمہ خارج کردیا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ