امریکی اداکارہ ہلیری ڈف کی موسیقار پرمیتھیو بیر سے خفیہ شادی کی تردید


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء) امریکی اداکارہ 32سالہ ہیلری ڈف نے امریکی اداکار و موسیقار پرمیتھیو بیر( المعروف پرمیتھیو کوما) کے ساتھ خفیہ شادی کی تردید کر دی۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر میتھیو کوما نے ڈف کو اپنی بیوی کہا تھا جس کے بعد سے میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈف اور کوما نے منگنی کرلی تھی لیکن ابھی تک شادی کی منصوبہ بندی شروع نہیں کی گئی۔ واضع رہے کہ پر میتھیو بیر جن کو ان کے سٹیج کے نام میتھیو کوما سے جانا جاتا ہے ،وہ گلوکار ، نغمہ نگار ، ڈی جے اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ