عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی‘ زارا شیخ
بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ‘ انٹرویو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء) ناموراداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی ،بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں زارا شیخ نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے ۔ میں نے شروع سے تھوڑا مگرمنفرد اور معیاری کام کیا ہے ۔ زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ر ہی ہوں ۔ میں نے دو فلموں کے اسکرپٹس لکھے ہیں جن کو عنقریب سیٹ کی زینت بنائوںگی ،دونوں فلموںمیںبطور پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ اداکاری بھی کروں گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ