عاطف اسلم کے ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء) گلوکار عاطف اسلم نے ہمایوں سعید کا مشہور ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت منفرد انداز سے ادا کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔

عدنان صدیقی نے بھی بتایا کہ ان کے ساتھ عاطف اسلم ہیں اور جب انہوں نے اپنے موبائل کا رخ عاطف کی جانب کیا تو عاطف نے منفرد انداز کے ساتھ عدنان صدیقی کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔ عاطف کی جانب سے بولے جانے والے ڈائیلاگ پر عدنان صدیقی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہوں نے اچانک بولا ہے ورنہ یہ منصوبے میں شامل نہیں تھا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ