ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی مقبولیت پر مداحوں کا شکر گزار ہوں، ہمایوں سعید


اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء)اداکارہ ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریلمیرے پاس تم ہو کی مقبولیت کے بعد انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اننگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔مداحوں کے لیے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ ان کے 20 سالہ کیریئر کے بعد بھی وہ ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اب نئے اداکاروں کو آنا چاہیے تو وہ چاہتے ہیں کہ وہ نئے اداکاروں کے لیے ایک مثال بنیں کیونکہ اگر آج وہ 30 کے ہیں تو ان کے پاس یہ مثال ہو کہ 40 یا 45 سال کا اداکار بھی اسی لگن کے ساتھ اچھاکام کر سکتا ہے، کیونکہ محنت اور لگن کے ذریعے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ اپنا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ سوچ کو بھی مثبت رکھیں۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ