فلم ’’کہے دل جدھر‘‘ ایک بہترین فلم ثابت ہوگی، منشا پاشا


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء) اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ فلم ’’کہے دل جدھر‘‘ ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ فلم ’’ کہے دل جدھر‘‘ مکمل طور پر ایک مختلف فلم ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ فلم سینیما میں ایک شاندار ریکارڈ قائم کرکے گی۔ انہوں ے کہا کہ یہ فلم ایکشن، موسیقی اور کامیڈی کا بہترین امتزاج ہے اور ان کا اداکار جنید خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت کچھ سکیھنے کو ملا ہے ۔ اس فلم کے مصنف ، پروڈیوسر کامران باری اور ہدایت کار جلال الدین رومی ہیں۔ فلم آئندہ سال سینیما کی زینت بنے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ