جان سینا کی کامیڈی فلم’پلیئنگ ود فائر‘ کا ٹریلر جاری

شائقین فلم اس فلم کو دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے، ڈائریکٹر کا دعویٰ


لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء) معروف ریسلر جان سینا اپنے مداحوں کو بڑی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیںگے، ہالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم ’پلیئنگ ود فائر‘ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جان سینا کے نئے کامیڈی شاہکار ’’پلیئنگ ود فائر‘‘ کا فائنل ٹریلر ریلیز کیا گیا جس نے ا?تے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی ، ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ شائقین فلم اس فلم کو دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔فلم کی کاسٹ میں جان سینیا، جوڈی گریر، کیگن مائیکل کی، بیراننا ہائی لیڈ برانڈ شامل ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ