4 سالہ بچے کو گالی دینا بولی وڈ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

کیریئر کے آغاز میں ایک سیٹ پر شوٹنگ کے دور ان4 سالہ بچے نے آنٹی کہہ کر مخاطب کیا، سوارا نے بچے کو کمینہ کہہ دیا ، سوشل میڈیا پر تنقید


ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو 4 سالہ بچے کو گالی دینا مہنگا پڑ گیا۔بولی وڈ اداکارہ حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کے ا?غاز کا ایک واقعہ سب کے ساتھ شیئر کیا۔اس دوران اداکارہ نے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں وہ ایک سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچی جہاں 4 سالہ ایک بچے نے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کیاجس کے بعد سوارا نے اس چائلڈ آرٹسٹ کیلئے کمینہ جیسی گالی استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کیریئر کا ا?غاز ہوا ہے اور یہ مجھے آنٹی بلا رہا ہے۔

سوارا نے مزید کہا کہ بچے تو ہوتے ہی شریر ہیں۔اداکارہ کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوارا کے لیے سوارا ا?نٹی کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا، جو ٹرینڈنگ میں بھی رہا۔کسی نے کہا کہ سوارا بھاسکر اچھی انسان نہیں ہیںجبکہ انہوں نے سوارا بھاسکر کو ان فالو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ