فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دنیا کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ریشم


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم بینوں کے تبدیل ہوتے رجحانات کو مد نظر رکھ کر پراجیکٹ بنانا ہوں گے ،جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیساتھ اسکرپٹ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی ۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔

میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ فلم بین کیا دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں ان کے رجحانات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا ۔ دنیا میں کونسی ٹیکنالوجی آئی ہے ہمیں اس کے حصول کے لئے بھی کاوشیں کرنی چاہئیں ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ