بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی طالبہ نے جیت لیا
ٹائٹل جیتنے والی شیرین اختر مس یونیورس کے 68 ویں ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کریں گی


ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء)بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے جیت لیا۔تھرڈ ایئر کی اسٹوڈنٹ شیرین اختر شہلا اب مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔بنگلا دیش پہلی دفعہ اس ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ڈھاکا میں ہونے والے ایک ایونٹ میں یونی ورسٹی کی طالبہ شیرین اختر شہلا کو بنگلا دیش کی اس سال کی مس یونیورس کا ٹائٹل دیا گیا۔بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے طالبہ کو تاج پہنایا، ٹائٹل جیتنے والی شیرین اختر مس یونیورس کے 68 ویں ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ