نصرت فتح علی خان کا مشہورگانا برباد کرنے پربھارتی میڈیا بالی ووڈ پربرہم
بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چرا کراپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے، رپورٹ


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء) شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈے انداز میں ری میک کرکے ایک بار پھر برباد کرنے پر بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر ہی آگ بگولہ ہوگیا۔بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چٴْرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’’مرجاواں‘‘ میں سٴْروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا ۔

دلچسپ بات تویہ ہے کہ اس قوالی کا بالی ووڈ میں یہ تیسرا ری میک بنایا گیا اور تیسری بار بھی اتنے بٴْرے اندازمیں بنایا گیا کہ پاکستانی تو کیا خود بھارتی میڈیا بالی ووڈ فلمسازوں پر بھڑک اٹھا اوراتنی خوبصورت قوالی کو برباد کرنے پربالی ووڈ فلمسازوں کو کھری کھری سنادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ گانا بالی ووڈ سنگر جوبین نوتیال اوردھوانی بھانوشالی نے گایا جبکہ گانے کی اضافی شاعری کمارنے لکھی ہے اوراسے میٹ بروس نے کمپوزکیا ۔

’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کوپہلی بار 1996 میں فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ میں ری میک کرکے شامل کیا گیا تھا اور اس کی شاعری میں تبدیلی کرکے بول ’’کتنا پیارا تجھے رب نے بنایا‘‘ کیے گئے تھے،یہ گانا عامرخان اورکرشمہ کپور پر فلمایا گیاتھا۔دوسری باراس قوالی کا ری میک 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’’او کے جانو‘‘ میں کیا گیا تھا جس میں آدیتیہ رائے کپور اورشردھا کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم یہ بہت ہی بھونڈا ری میک تھا۔

تیسری بار اسے فلم ’’مرجاواں ‘‘ کیلئے ری میک کیاگیا جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورتارا سوتاریا نے مرکزی کردار اداکیا ہے فلم 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم ’’پھنے خان‘‘ میں بھی استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا تھا جسے ایشوریارائے پر فلمایا گیا تھا۔ تاہم ہر بار کی طرح اس قوالی کو بھی برباد کردیاگیا تھا جس پر پاکستانی شائقین اورنصرت فتح علی خان کے مداحوں نے بالی ووڈ فلمسازوں پر شدید تنقید کی تھی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ