مظہر راہی کے گیت ’’خاندانی نواب‘‘کی سوشل میڈیا پردھوم


ظ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2019ء)مظہر راہی کے گیت ’’خاندانی نواب‘‘کی سوشل میڈیا پردھوم۔تفصیلات کے مطابق بھنگڑا سٹار معروف گلوکار مظہر راہی کا نیا گیت ’’خاندانی نواب‘‘ نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت حاصل کر لی اس گیت کو مظہر راہی نے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کیا ہے۔ہمارے نمائندے سے ملاقات میں مظہر راہی نے بتایا کہ میرے گیت ’’سوہنامعشوق‘‘نے انٹر نیشنل مقبولت حاصل کی جس نے ابھی تک دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہسوہنامعشوق کے بعد ‘‘خاندانی نواب‘‘نے بھی کامیابی کی مثال قائم کر دی ہے اس گیت کو اپنے یوٹیوب پہ اپ لوڈ کیا گیت کے ساتھ میرا یوٹیوب چینل بھی مقبول ہو گیا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ