اداکارہ ستارہ بیگ آج سے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنی پنجاب دی‘‘میں پرفارم کریں گی


qلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2019ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ آج سے الحمراہال میںشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنی پنجاب دی‘‘میں اپنے فن کے جوہر دکھائیںگی۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفرد کام میری پہچان ہے اور جب تک شوبز سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوںگی۔انہوںنے کہا کہ رقص ایک آرٹ اور مشکل کام ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ اداکارائوں کی وجہ سے اسے کچھ اور نام دیا جاتاہے۔

انہوںنے کہا کہ گانے کی شاعری اور دھن کے مطابق پرفارم کرناہی اصل فن ہے اور ہر کوئی اس پر توجہ نہیںدیتا ، صرف اچھل کود کورقص کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ ستارہ بیگ نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میری حدود کیا ہیں کیونکہ فیملیاںبھی اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں اور ایسی پرفارمنس نہیں دینی چاہیے جس سے فیملیاں اکٹھے بیٹھ کر ڈرامہ نہ دیکھ سکیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ