پینٹر بننا چاہتی تھی، ثروت گیلانی


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ پینٹر بننا چاہتی تھیںکیونکہ انہیں پینٹنگ کا بہت شوق تھا۔ ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن میں بہت شرارتی تھی اور امی کو بچوں کی مائیں شکاتیں لگانے کے لیے فون کرتی تھیں،اور انہیںشرارتوں کی وجہ سے بہت ڈانٹ اور مار پڑی، کیونکہ ان کی والدہ بہت سخت تھیں۔

انہوں نے کہا جب انہوں نے گھر والوں سے اداکاری کرنے بارے بات کی تو سب نے اس کو مذاق سمجھا کیونکہ ان کے خاندان میں سب ڈاکٹرز اور اسی طرح کے دیگر شعبوں سے منسلک ہیں لیکن ان کے والد نے ان کو سپورٹ کیا۔ اداکاری میں آنے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ فلم میکنگ بارے تعلیم حاصل کر رہی تھیں توسلمی،اضفر اور ٹیپو آئے تو انہوں نے مجھے ڈارمے کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ فلم سے زیاد تھیٹر سے ڈر لگتا تھا لیکن پھر کرنے کے بعد یہ ڈر ختم ہو گیا۔ پہلی محبت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی محبت فہد مرزاسے ہوئی اور اسی سے شادی کی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ