زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبر کو منائی جائے گی


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء) ماضی کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبرہفتہ کومنائی جائے گی۔زبیدہ خانم 1935ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیںتاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری بھی کی۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔انہوں نے میری چنی دیاں ریشمی تنداں،چھڈجاویں نا چناںبانہہ پھڑکے،اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے ،آئے موسم رنگیلے سہانے کے علاوہ لا تعداد گیت گا ئے جو آ ج بھی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔وہ 78برس کی عمر میں 19اکتوبر2013ء کو انتقال کر گئیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ