اداکار صائم علی اور اقر ا عزیز کا نیا ڈرامہ ’’لڈو برفی ‘‘نجی ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء) اداکار صائم علی اور اقر ا عزیز کا نیا ڈرامہ ’’لڈو برفی ‘‘نجی ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ۔ معروف ڈرامہ رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی ہوئی نئی ڈرامہ سیریل میں صائم علی نے شاندار انٹری دیتے ہوئے اداکار ہ اقرا عزیز کے ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سنبل اقبال ،علی سفینہ ، بیروز سبزواری اور عروسہ صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر رامش رضوی ہیں ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ