نئے اداکاروں پر تنقید کے خلاف ہوں، عفت عمر


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء) اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ وہ نئے اداکاروں پر تنقید کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اداکار سوشل میڈیا اور کسی بھی شو کے دروان نئے اداکاروں کے کام پر تنقید کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا مداحوں کی توجہ اور شہرت کا حاصل کرنے کے لئے یہ عمل سراسر غلط ہے اور ہم تمام اداکاروں کو سوشل میڈیا پر کوئی اچھی مہم کی شروعات کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ