عمر سے زیادہ دل کے جوان ہونے پر یقین رکھتی ہوں، ندا یاسر


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء) میزبان ندا یاسر نے کہا کہ وہ عمر سے زیادہ دل کے جوان ہونے پر یقین رکھتی ہیں۔ نجی ٹی وہ پر مارننگ شو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کو اچھا لگتا ہے کہ جب لوگ ان کی فیٹنس کوسراہتے ہیں اور اس بات پر یقین نہیں کرتے ہیں کہ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خوب صورتی کا راز ان کا خوش دل ہونا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے بتاتا کہ اگر آپ دلی طور پر پر سکون ہیں تو آپ خود کو بوڑھا محسوس نہیں کرتے ہیں اور اپنا خیال رکھتے ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ