فلم’’دی پرفیکٹ کینڈیڈیٹ‘‘آسکرایوارڈز کے لیے نامزد


ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2019ء) سعودی عرب نیہدایت کار ھیفا المنصور کی فلم’’دی پرفیکٹ کینڈیڈیٹ‘‘کو آئندہ آسکر ایوارڈز کے لییفارن کیٹیگری میں نامزدکر لیا ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلم کا انتخاب بینالاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے بعد کیا گیا ہے،فلم کو ستمبر میں وینس کے بین الاقوامی فلمی میلے میں ’’گولڈن لائن ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو سعودی سینما کی تاریخ میں ایک مثال ہے ۔

فلم کی کاسٹ میںمیلا الزہرانی نی( مریم ) جبکہ نورہ العوض نے سارہ کا کردارنبھا یا ہے۔ فلم کی کہانی ھیفا المنصور اور براڈ نیمان نے تحریر کی ہے،فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون ڈاکٹر پر مبنی ہے جو سعودی خواتین کے بااختیار ہونے کے حوالے سے معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے انتخاب لڑتی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ