شوبز میں آنے پر گھر والوں کی سپورٹ کیساتھ مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ‘ حنا رضوی
بڑی بہنوں میںکویتا نے بڑی سپورٹ دی جبکہ سنگیتا اور بھائی نے مخالفت کی ‘ انٹر ویو میں گفتگو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء)سینئر ہدایتکار سنگیتا اور اداکارہ کویتا کی چھوٹی حنا رضوی نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے پر گھر والوں کی سپورٹ کیساتھ مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ،میں نے کراچی تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور سندھی زبان کے اسٹیج ڈرامے پیش کئے ۔ایک انٹر ویو میں حنا رضوی نے کہا کہ شوبز میں آنے کیلئے میری بڑی بہنوں میں کویتا نے بڑی سپورٹ دی جبکہ اس کے برعکس میری بڑی بہن سنگیتا اور میرے بھائی جو امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے مخالفت کی ۔

اگر میں آج اداکارہ ہوں تو اس کے پیچھے میری بہن کویتا کی بڑی سپورٹ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں حنا رضوی نے کہا کہ سنگیتا اور کویتا نے فلم انڈسٹری میں بڑے خوبصورت کردار نبھائے ہیں اور میں ان کی اداکاری کی معترف ہوں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ